بڑے بھائی کی جانب سے ہوائی فائرنگ کے دوران چھوٹا بھائی گولی لگنے سے جاں بحق
لاہور(قدرت روزنامہ) کوٹ لکھپت کے علاقے میں بڑے بھائی کی جانب سے ہوائی فائرنگ کے دوران چھوٹا بھائی گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا ۔
بتایا گیا ہے کہ کوٹ لکھپت کے علاقے میں دو بھائی نئے سال کی خوشی میں چھت پر کھڑے ہو کر ہوائی فائرنگ کر رہے تھے کہ بڑے بھائی کی فائرنگ کے دوران ایک گولی 19سالہ میثم کو لگ گئی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ میثم کو جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔ پولیس نے مزید کارروائی کے لئے لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا جبکہ بڑے بھائی کو حراست میں لے لیا گیا ۔