جہلم میں غربت سے تنگ آ کر ماں نے اپنے 3 بچوں کو تیز دھار آلے سے ذبح کر دیا

جہلم (قدرت روزنامہ) جہلم میں غربت سے تنگ آ کر ایک ماں نے اپنے 3 بچوں کو تیز دھار آلے سے ذبح کر دیا . بچوں کو قتل کرنے کے بعد خاتون نے خودکشی کی کوشش کی جسے تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے .

پولیس کے مطابق افسوس ناک واقعہ جہلم کے گائوں ہرن پور میں پیش آیا جہاں غربت سے تنگ آ کر ماں نے 3 بچوں کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا . خودکشی کی کوشش کرنے والی مذکورہ خاتون کی ہسپتال میں جان بچانے کی کوشش کی جارہی ہے . پولیس کے مطابق جاں بحق بچوں کی عمر زوئیہ 5، فائزہ 4 اور جنت کی 3 سال ہے . جہلم پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئیں .

. .

متعلقہ خبریں