گنداواہ کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکہ، قبائلی شخصیت محفوظ


ڈیرہ مراد جمالی (قدرت روزنامہ) گنداواہ کے قریب سڑک کے درمیان نصب بارودی سرنگ کے دھماکے میں قبائلی شخصیت میر خمیسہ خان بھٹو اور ان کے ساتھی محفوظ رہے، تاہم ان کی گاڑی کو نقصان پہنچا۔
پولیس کے مطابق واقعہ جھل مگسی کے قریب گنداواہ روڈ پر پیش آیا، جہاں سندھ بلوچستان بھٹو قبیلے کی معزز شخصیت میر خمیسہ خان بھٹو اپنے قافلے کے ہمراہ نورانی جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی سڑک پر نصب بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں زور دار دھماکہ ہوا۔
دھماکے سے گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے میر خمیسہ خان بھٹو اور ان کے دیگر ساتھی محفوظ رہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ شخصیت اور ان کے ساتھیوں کو سخت سیکیورٹی میں دوبارہ سندھ روانہ کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

WhatsApp
Get Alert