لداخ میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر تباہ لیفٹیننٹ کرنل اور ایک میجر اڑا رہے تھے


لداخ(قدرت روزنامہ)لداخ کے پہاڑی علاقے ٹانگسٹے کے قریب بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا، حکام کے مطابق یہ واقعہ بدھ کے روز پیش آیا تھا لیکن تفصیلات آج (ہفتے) کے روز سامنے آئیں، ہیلی کاپٹر ایک لیفٹیننٹ کرنل اور ایک میجر اڑا رہے تھے جبکہ 3 انفنٹری ڈویژن کے جنرل آفیسر کمانڈنگ بھی بطور مسافر موجود تھے۔
تمام افراد معمولی زخمی ہوئے اور انہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ حکام نے دشوار گزار پہاڑی علاقے میں حادثے کے باوجود تمام افسران کے محفوظ رہنے کو ’’معجزہ‘‘ قرار دیا ہے۔
واقعے کے بعد بھارتی فوج نے حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
اس حادثے نے ایک بار پھر بھارتی فوج کے چیٹا اور چیٹک ہیلی کاپٹروں کے عمر رسیدہ بیڑے پر سوالات اٹھا دیے ہیں، جو خاص طور پر لداخ اور سیاچن جیسے بلند و بالا علاقوں میں استعمال ہوتے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert