گوجرانوالہ: معمولی جھگڑے پرخاتون قتل، دیور، سسر اور ساس سمیت 5 افراد پر مقدمہ درج


گوجرانوالہ(قدرت روزنامہ)گوجرانوالہ کے علاقے ٹبہ محمد نگر میں معمولی جھگڑے پر خاتون کو قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق خاتون کے بھائی کی مدعیت میں دیور، سسر اور ساس سمیت5 افراد کےخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ اس سلسلے میں 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ابتدائی تفتیش کے مطابق گھر میں کسی معمولی سی بات پر جھگڑا ہوا تھا تاہم واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
پولیس کے مطابق خاتون کے چار بچے ہیں جب کہ شوہر بیرون ملک مقیم ہے۔

WhatsApp
Get Alert