ایران سے متعلق اچھی خبر ہی ہوگی، میں بُری ڈیل نہیں کرتا: ٹرمپ


واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہمارا ایران کے ساتھ معاہدہ ابھی مکمل طور پر طے نہیں ہوا، ہمارا معاہدہ سابق امریکی صدر اوباما کے معاہدے کے بالکل برعکس ہوگا۔
امریکی ٹی وی چینل اے بی سی سے بات چیت کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہمارے معاہدےکو ابھی تک کسی نے دیکھا نہیں، نہ ہی کوئی جانتاہے کہ اس معاہدے میں کیا ہے، ان ناکام لوگوں کی باتوں پر دھیان نہ دیں جو معاہدہ جانے بغیر تنقید کر رہے ہیں۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مجھ سے پہلےوالوں کو یہ مسئلہ کئی سال پہلےحل کر لینا چاہیے تھا، ایران سے متعلق اچھی خبر ہی ہوگی، میں بُری ڈیل نہیں کرتا، ایران سے ڈیل مکمل طور پر ان پر ہی منحصر ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران سے مذاکرات منظم اور تعمیری انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
ایک اور پوسٹ میں ٹرمپ نے جنگی جہاز کے نیچے میزائل کی تصویر جاری کی، میزائل پر مخصوص فقرہ بھی لکھا کہ اس معاملے پر توجہ دینے کا شکریہ۔

WhatsApp
Get Alert