کوئٹہ کے علاقے کیچی بیگ میں نامعلوم افراد کی جانب سے گھر پر فائرنگ، پانچ افراد جاں بحق
واقعے کے خلاف لواحقین نے لاشیں سریاب روڈ پر رکھ کر احتجاج شروع کر دیا، جس کے باعث سریاب روڈ ٹریفک کے لیے بند

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کیچی بیگ تھانہ کی حدود میں زمین کے تنازع پر افسوسناک فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں محمد یوسف، پرویز، آصف، طاہر اور ایک خاتون (بی بی) جاں بحق ہوئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کیے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر ابتدائی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ نامزد ملزمان کے خلاف درج کر لیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
پولیس کے مطابق واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش جاری ہے تاکہ اصل حقائق سامنے لائے جا سکیں۔
