سونے اور چاندی کی قیمتوں میں 2 روزہ وقفے کے بعد بڑا اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے اور چاندی کی قیمتوں میں دو دن کے وقفے کے بعد آج بڑا اضافہ ریکارڈ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج پیر کے روز فی اونس سونے کی قیمت 46ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 554ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

دریں اثنا عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی کاروباری ہفتے کے پہلے دن 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 4ہزار 600روپے کے اضافے سے 4لاکھ 77ہزار 762روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3ہزار 943روپے کے اضافے سے 4لاکھ ہزار 603روپے ہو گئی۔

علاوہ ازیں عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 2ڈالر 36سینٹ بڑھ کر 77ڈالر 86 سینٹس کی سطح پر آنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 236روپے کے اضافے سے 8ہزار 270روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 203روپے کے اضافے سے 7ہزار 90روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

WhatsApp
Get Alert