قلات: آر سی ڈی شاہراہ پر خوفناک ٹریفک حادثہ، 6 افراد جاں بحق، 2 زخمی


قلات (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے ضلع قلات میں آر سی ڈی شاہراہ پر ٹول پلازہ کے قریب ایک دلخراش ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں دو بچوں اور دو خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک پک اپ گاڑی اور ٹوڈی کار کے درمیان زوردار تصادم ہوا۔ حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار تمام افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
جاں بحق ہونے والوں میں امجد، حاجی ایوب، بی بی سلمہ، عارفہ اور دو بچے شامل ہیں جن کا تعلق پشین سے بتایا جاتا ہے۔ یہ بدقسمت خاندان کراچی سے پشین عید منانے کے لیے جا رہا تھا۔
حادثے میں پک اپ ڈرائیور امان اللہ اور اس کا ساتھی سعید احمد (سکنہ کوئٹہ) شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال قلات منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق حادثے کی مزید تحقیقات صدر پولیس قلات کر رہی ہے۔

WhatsApp
Get Alert