اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی شیطان کو کنکریاں مارنے کی ویڈیو وائرل


مکہ(قدرت روزنامہ)پاکستان کے مایہ ناز ایتھلیٹ اور اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی حج کی ادائیگی کے دوران جمرات پر کنکریاں مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس پر مداح انہیں حج کی مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قومی ہیرو ارشد ندیم دیگر حجاجِ کرام کے ساتھ مل کر پوری عقیدت سے جمرات (شیطان) کو کنکریاں مارنے کی سنت پوری کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر صارفین ارشد ندیم کو “حج مبارک چیمپیئن” کہہ رہے ہیں اور دعا کر رہے ہیں کہ اللہ پاک ان کی اس عبادت کو قبول فرمائے۔

WhatsApp
Get Alert