نواز شریف نے مجھے وزیر اعظم بنانے کی پیشکش کی، خواجہ آصف کا انکشاف

میں نے شکریہ کہتے ہوئے یہ پیشکش قبول نہ کی اور کہا کہ میرے بس کا روگ نہیں، ذمہ داری بڑھ جائے گی۔ کام نہ کر سکا تو آپ ہی کہو گے کہ شوقیہ لے کر بیٹھ گیا، وزیر دفاع کی گفتگو


لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ میاں محمد نواز شریف نے انہیں وزارت عظمیٰ کی پیشکش کی تھی، لیکن میں نے شکریہ کہتے ہوئے یہ پیشکش قبول نہ کی اور کہا کہ میرے بس کا روگ نہیں، ذمہ داری بڑھ جائے گی۔ کام نہ کر سکا تو آپ ہی کہو گے کہ شوقیہ لے کر بیٹھ گیا۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہ میرا نواز شریف نے بڑے پیار والا اور سگے بھائیوں جیسا تعلق ہے۔
اس کے بعد بھی انہیں کئی بار مواقع ملے لیکن ہر بار معذرت کی۔ وزیر دفاع خواجہ آصف مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ہیں اور قائد ن لیگ نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہونے کے ساتھ پارٹی کے ہر دور حکومت میں کابینہ کا حصہ رہے ہیں۔ بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ ماضی میں خواجہ آصف کو ملک کے سب سے بڑے عہدے وزارت عظمیٰ کی پیشکش بھی کی جا چکی ہے، مگر انہوں نے اس پیشکش کو ٹھکرا دیا۔

WhatsApp
Get Alert