وزیر خارجہ اسحا ق ڈار نے ’’معاہدۂ ابراہیمی ‘‘ اور پاکستان کی پالیسی پر کھل کر تبصرہ کر دیا


واشنگٹن(قدرت روزنامہ)نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحا ق ڈار نے ’’معاہدۂ ابراہیمی ‘‘ اور پاکستان کی پالیسی پر کھل کر تبصرہ کر دیا ۔
’’بی بی سی اردو ‘‘ کے مطابق واشنگٹن میں امریکی سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کے بعد نیوز کانفرنس میں پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے معاہدۂ ابراہیمی اور اسلام آباد کی پالیسی پر بھی تبصرہ کیا ہے۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ’’افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ پاکستان کو کہا گیا ہے کہ وہ معاہدہ ابراہیمی کا حصہ بنے۔ پاکستان کی اس حوالے سے ہمیشہ بہت واضح پالیسی رہی ہے کہ جب تک فلسطین کو تسلیم نہیں کیا جاتا، وہ 1967 سے پہلے والے ماڈل پر واپس نہیں جاتا اور قدس الشریف (یروشلم) اس کا دارالحکومت نہیں بن جاتا، تب تک اس معاملے پر کوئی لچک نہیں آ سکتی۔‘‘
واضح رہے کہ چند دن قبل امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ انہوں نے پاکستان، سعودی عرب اور قطر سمیت متعدد ممالک سے معاہدۂ ابراہیمی میں شامل ہونے کی درخواست کی ہے۔

WhatsApp
Get Alert