کراچی: زیادہ گوشت کھانے سے عید کے تینوں دن اسپتالوں میں مریضوں کا رش لگا رہا


کراچی(قدرت روزنامہ)زیادہ گوشت کھانے سے عید کے تینوں دن اسپتالوں میں مریضوں کا رش لگا رہا۔
عید کے تینوں روز قے، اسہال اور پیٹ درد کے مریضوں کا سرکاری اسپتالوں میں رش نظر آیا۔
ایمرجنسی انچارج سول اسپتال ڈاکٹرعمران کے مطابق عید کے دوسرے روز 100 سے زائد مریض الٹی، پیٹ درد کی شکایات کے ساتھ سول اسپتال پہنچے جبکہ عید کے تیسرے روز معدے کے امراض میں مبتلا 100 سے زائد مریض آئے۔
دوسری جانب جناح اسپتال میں بھی عید کے پہلے روز پیٹ کے امراض کا شکار 50سے زائد مریض آئے۔
ایمرجنسی انچارج سول اسپتال عرفان صدیقی نے بتایا کہ زیادہ گوشت، کم پانی، غیر متوازن خوراک سے قے، اسہال اور بدہضمی کی شکایات بڑھ گئی ہیں۔
اسی حوالے سے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گوشت کے ساتھ سبزیوں اور پانی کا کم استعمال نظام ہاضمہ پر بوجھ ڈال سکتا ہے، گوشت کے ساتھ سلاد، سبزیاں اور پانی کا زیادہ استعمال معدے کے مسائل سے بچا سکتا ہے۔
طبی ماہرین نے شہریوں کو بیک وقت زیادہ مقدار میں گوشت کھانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

WhatsApp
Get Alert