سوشل میڈیا پر مشہور حکیم بابر کو زہر دے دیا گیا


لاہور(قدرت روزنامہ)جوان لڑکی سے شادی کے بعد سوشل میڈیا پر مشہور ہونے والے 60 سالہ حکیم بابر نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں جوس میں زہر ملا کر پلایا گیا، جس کے بعد ان کی حالت غیر ہوگئی۔
حکیم بابر نے الزام عائد کیا کہ انہیں کوٹلی کھوکھراں سے تعلق رکھنے والے صفدر اور سکو نامی شخص نے اپنے گھر بلایا، جہاں مبینہ طور پر جوس میں زہر ملا کر انہیں پلایا گیا۔ ان کے مطابق جوس پینے کے بعد ان کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی اور حالت تشویشناک ہوگئی۔


حکیم بابر نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان کے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں اور ان کی جان کو خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور ملوث ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے۔


انہوں نے مزید کہا کہ اگر انہیں یا ان کے اہلخانہ کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ داری مبینہ طور پر نامزد افراد پر عائد ہوگی۔
دوسری جانب واقعے سے متعلق پولیس یا متعلقہ حکام کا مؤقف تاحال سامنے نہیں آسکا۔ حکیم بابر کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آسکیں گے۔

WhatsApp
Get Alert