سعودی عرب میں 14ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین وطن گرفتار

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین وطن کی گرفتاری کی مہم جاری ہے جس کے دوران گزشتہ ہفتے 14 ہزار 227 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کرلیا گیا . سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین وطن کی گرفتاری کے یہ اعداد وشمار 12 تا 29 دسمبر 2021 کے دورانیے کے ہیں .

سعودی میڈیا رپورٹ کے مطابق غیر قانونی تارکین سے پاک وطن مہم کیلئے کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے کہا کہ 14 ہزار 227 میں سے 7 ہزار 301 گرفتار شدگان اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے .

اعداد و شمار کے مطابق گرفتار افراد میں سے 5 ہزار 300 سرحدی قوانین جبکہ 1 ہزار 626 لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے . مشترکہ کمیٹی کے مطابق 12 تا 29 دسمبر کے دورانیے میں 120 ایسے افراد بھی گرفتار ہوئے جو سعودی عرب میں خلاف قانون طریقے سے داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے . اعداد و شمار کے مطابق ان 120 افراد میں سے 51 فیصد یمنی، 45 فیصد ایتھوپین اور دیگر ممالک کے 4 فیصد شہری شامل ہیں . رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی سرحد غیر قانونی طور پر عبور کرکے جانے کی کوشش کرنے والے 24 افراد گرفتار کیے گئے جبکہ غیر قانونی تارکین سے تعاون کرنے پر 11 افراد کو حراست میں لیا گیا .

. .

متعلقہ خبریں