جد ا ئی کے آ نسو ا ور اللہ کا کلام ، ر خصت ہو تے حجا ج کر ا م کو شا ہ سلما ن کا قر آ نی تحفہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب نے حج کے اختتام پر واپس جانے والے عازمینِ حج کو خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان کا تحفہ یعنی قرآنِ مجید اور اس کے تراجم کی تقسیم کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
یہ تقسیم مختلف ہوائی اڈوں بشمول جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جاری ہے، جہاں وزارتِ اسلامی امور کی جانب سے لاکھوں نسخے عازمین کو فراہم کیے جا رہے ہیں۔
حکام کے مطابق تقریباً 1.9 ملین قرآن مجید کے نسخے کنگ فہد کمپلیکس میں چھاپے گئے ہیں، جن کے تراجم 80 سے زائد زبانوں میں دستیاب ہیں تاکہ عازمین اپنے مقامی زبان میں قرآن کے پیغام کو بہتر طور پر سمجھ سکیں۔
یہ مہم زمینی، فضائی اور بحری تمام راستوں پر جاری ہے تاکہ واپس جانے والے تمام حجاج اس بابرکت تحفے سے مستفید ہو سکیں۔
حکام نے اس اقدام کو قیادت کی جانب سے قرآنِ مجید کی تعلیمات کو دنیا بھر میں پھیلانے اور حجاج کی بہتر رہنمائی کے عزم کا اظہار قرار دیا ہے۔
