بیٹیاں رحمت ہوتی ہیں،محمد عامر کا بیٹیوں سے متعلق پیغام توجہ کا مرکز

لاہور (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے اپنی بیٹیوں سے متعلق ایک جذباتی پیغام میں کہا ہے کہ ’’بیٹیاں اللہ کی طرف سے ایک بڑی نعمت ہیں‘‘۔
محمد عامر نے سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’Daughters are blessings‘‘، جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔
ایک تصویر میں محمدعامر اپنی اہلیہ اور چھوٹی بیٹی کے ہمراہ ہیں جس کے کیپشن میں انہوں نے ’’ALHUMDULILAH ‘‘ لکھا اور اپنی فیملی سے اظہار محبت کے لئے مسکرانے والی ایموجی بنائی۔
ان کے اس بیان کو مداحوں نے خاندانی اقدار اور بیٹیوں کی اہمیت کے حوالے سے ایک مثبت اور خوبصورت پیغام قرار دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر صارفین کی بڑی تعداد نے ان کے بیان کو پسند کرتے ہوئے مختلف تعریفی تبصرے کیے۔
