مردان میں افسوسناک واقعہ،گھر سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد


مردان (قدرت روزنامہ) مردان کے علاقے شیخ ملتون سیکٹر بی، گلی نمبر 6 میں ایک گھر سے خاتون سمیت تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور پولیس کی موجودگی میں لاشوں کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کے لیے ایم ایم سی ہسپتال منتقل کر دیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت جلال، ان کی اہلیہ اور مصطفیٰ کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ اموات کی وجوہات جاننے کے لیے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ ابتدائی طور پر واقعے کے محرکات کے حوالے سے کوئی حتمی مؤقف سامنے نہیں آیا۔

WhatsApp
Get Alert