پارہ 48 ڈگری: گزشتہ روز نوکنڈی اور سبی ملک کےگرم ترین شہر رہے


کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے شہر نوکنڈی اور سبی گزشتہ روز ملک کےگرم ترین شہر رہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز نوکنڈی اورسبی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 48 ڈگری ریکارڈ ہوا جب کہ دالبندین میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گز شتہ روز کوئٹہ میں رواں موسم میں سب سےزیادہ گرمی ریکارڈ کی گئی جس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ کوئٹہ میں آج زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 37 سے 39ڈگری تک جاسکتا ہے۔

WhatsApp
Get Alert