کراچی: کورنگی انڈسٹریل ایریا میں گلی میں کھیلتی بچی پر آوارہ کتوں کا حملہ


کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں گلی میں کھیلتی بچی پر آوارہ کتوں نے حملہ کر دیا۔
متاثرہ لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ آوارہ کتوں کے حملے سے بچی کے چہرے پر گہرے زخم آئے ہیں۔
اسپتال انتظامیہ نے کہا ہے کہ آوارہ کتوں کے حملوں کے سرکاری اسپتالوں میں یومیہ 150 سے زائد کیسز آرہے ہیں، زیادہ تر کیسز کورنگی، لانڈھی اور حب چوکی سے رپورٹ ہوتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق رواں سال شہر میں آوارہ کتوں کے حملوں سے 10 اموات اور 40 ہزار سے زائد زخمی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert