جواد احمد کے سیاسی عزائم پر ابرار الحق کا دلچسپ ردِعمل

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار ابرار الحق نے ساتھی گلوکار جواد احمد کے سیاسی عزائم پر اپنے ردِعمل کا اظہار کر دیا۔
ابرار الحق نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں میزبان محسن عباس حیدر نے ان سے سوال کیا کہ جواد احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر ان کا دورِ حکومت آیا تو مزدور کی تنخواہ 1 تولہ سونے کے برابر ہو گی، آپ اس پر کیا کہیں گے؟
ابرار الحق نے ہنستے ہوئے کہا کہ میں بس اب جواد احمد کی باتوں سے لطف اندوز ہوتا ہوں۔
یہ جواب سن کر محسن عباس حیدر نے پوچھا کہ جواد احمد نے یہ بھی کہا ہے کہ میں پاکستان کی آخری امید ہوں، ان کے اس اعتماد پر کیا کہیں گے؟
ابرار الحق نے اس سوال کے جواب میں ہنستے ہوئے کہا کہ کہنے میں تو کوئی حرج نہیں ہے۔
اس شو میں گلوکار سے اقرار الحسن کی سیاست میں انٹری کے بارے میں بھی سوال کیا گیا جس پر انہوں نے کہا کہ نئے لوگوں کو آنا چاہیے، اس میں کوئی حرج نہیں ہے، یہ لوگوں کا حق ہے۔
گلوکار نے مزید کہا کہ سیاسی پارٹی بنانا اقرار الحسن کا حق ہے اور ان کی پارٹی کو قبول کرنا یا نہ کرنا عوام کا حق ہے، جوانوں کو سیاست میں آنے کا موقع دیں اور ان کی بات سنیں۔
اُنہوں نے ازراہِ مذاق پنجابی میں کہا کہ ویسے جو بندہ 3 بیویوں کو قابو کر سکتا ہے وہ ہو سکتا ہے کہ قوم کو بھی قابو کر لے۔
