گاڑی روکنے پرکار سوار کی جانب سے ٹریفک اہلکاروں پر گولیاں چلانے کا واقعہ،ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی ویڈیوسامنے آگئی

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور میں گاڑی روکنے پر کار سوار کی جانب سے ٹریفک
اہلکاروں پر گولیاں چلانے کا واقعہ، ملزما ن کی جانب سے فائرنگ کرنے کی ویڈیو سامنے پر آ گئی . تفصیلات کے مطابق لاہور میں گاڑی روکنے پر کار سوار نے ٹریفک اہلکاروں پر گولیاں چلادیں .

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کے فیروزپور روڈ پر ایک کار سوار نے گاڑی کو روک کر کاغذات طلب کرنے پر ٹریفک اہلکاروں پر فائرنگ کردی ، وارڈنز نے بھاگ کر جان بچائی ، وارڈن مختار کی درخواست پر واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی . اس واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹریفک وارڈن گاڑی کو ایک طرف روکتے ہیں، جس کے بعد گاڑی میں سوار شخص ٹریفک پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دیتا ہے . ویڈیو میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کو گلی میں بھاگتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے . کار سوار کی فائرنگ کے وقت گاڑی کے گرد عوام کا مجمع بھی اکٹھا نظر آیا . کار سوار کی فائرنگ سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا . ادھر سی سی پی او فیاض احمد دیو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹاؤن سے رپورٹ طلب کرلی ، سی سی پی او لاہور نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور شواہد کے ذریعے ملزم کی فوری گرفتاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک پولیس افسران اور اہلکاروں کی جان کی حفاظت اولین ترجیح ہے ، کسی کو قانون ہاتھوں میں نہیں لینے دیں گے . دوسری جانب کراچی میں شاہراہ فیصل پر ڈیوٹی چھوڑ کر ایک جگہ بیٹھ کر گپ شپ کرنے والے 5 پولیس اہلکاروں کو ڈی آئی جی ٹریفک احمد یار چوہان نے معطل کر دیا ، عام شہری کے بھیس میں دورے کے دوران ڈی آئی جی ٹریفک احمدیار چوہان کو پولیس اہلکاروں نے ترکی بہ ترکی جواب دیئے ، ڈی آئی جی ٹریفک احمد یار چوہان پرائیویٹ کار میں شہر میں گھوم پھر رہے تھے کہ شارع فیصل پر ایئرپورٹ کے اسٹار گیٹ سگنل پر ڈیوٹی چھوڑ کر ایک جگہ جمع پولیس اہلکاروں کے پاس جا پہنچے ، ڈی آئی جی ٹریفک سڑک کنارے کھڑے ہوکر ان کی گفتگو سننے لگے، اہلکار ٹریفک کنٹرول کرنے کے بجائے خوش گپیوں میں مصروف تھے . ڈی آئی جی نے اہلکاروں سے شہری بن کر کہا کہ ’’ٹریفک کو کنٹرول کرو یہاں کیوں کھڑے ہو‘‘، اہلکاروں کی جانب سے طنزیہ جواب کی ڈی آئی جی ٹریفک کو قطعی طور پر توقع نہیں تھی ، ایک اہلکار نے کہا کہ ’’جاو میاں اپنا کام کرو ہمیں کام نہ سکھاؤ‘‘ جس پر ڈی آئی جی ٹریفک احمدیار چوہان نے ٹریفک پولیس کے 2 افسران سمیت 5 اہلکاروں کو معطل کرکے لائن حاضر کر دیا .

. .

متعلقہ خبریں