خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ کب ہوگا؟ الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنادیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 27 مارچ کو ہوگا، الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنادیا ، تحریری حکمنامہ جاری ۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے تحریری حکمنامے کے مطابق دوسرے مرحلے میں مجموعی طور پر 18 اضلاع میں انتخابات ہونگے۔بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 17 اضلاع میں الیکشن ہوا تھا جس میں پی ٹی آئی کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔الیکشن کمیشن کے مطابق جنوری اور فروری کے دوران بیشتر اضلاع میں برف باری ہوگی جس سے انتخابی عمل متاثر