وزیراعلیٰ مریم نواز کا شمالی وزیرستان کے علاقوں میں سیکیورٹی آپریشن میں 48 دہشتگرد ہلاک کرنے پر اظہار تشکر

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شمالی وزیرستان کے علاقوں میں سیکیورٹی آپریشن میں 48دہشتگرد ہلاک کرنے پر اظہار تشکر کیا ہے-
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کا عزم غیرمتزلزل ہے،جنگ جاری رہے گی-
