حارث رؤف کی شاندار فیلڈنگ، ناقابل یقین کیچ پکڑ کر حیران کردیا
آسٹریلیا (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے بگ بیش لیگ میں باؤنڈری پر ناقابلِ یقین کیچ پکڑ کرسب کو حیران کردیا۔حارث رؤف آج کل آسٹریلین ٹی ٹوئنٹی لیگ بگ بیش میں میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کررہے ہیں۔
Unbelievable! Haris Rauf reels one in on the rope! #TeamGreen #BBL11 pic.twitter.com/QUMWd2DPoU
— Melbourne Stars (@StarsBBL) January 3, 2022
حارث نے پیر کے روز میلبرن اسٹارز اور رینیگیٹس کے درمیان جاری میچ میں باؤنڈری پر ایرون فنچ کا ناقابل یقین کیچ پکڑا،جس پر ان کو کافی داد دی گئی۔
حارث رؤف نے میچ میں 4 اوورز میں 26 رنز دے کر 1 وکٹ حاصل کی، ان کی گیند پر آؤٹ ہونے والے کھلاڑی افغانستان کے محمد نبی تھے۔حارث رؤف کے مداح انہیں ایک ناقابل یقین کیچ پکڑنے پر ’سپریم اتھیلیٹ‘ کا لقب دے رہے ہیں۔
اس سے قبل سوشل میڈیا پر نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین کے چرچے تھے جنہوں نے بی بی ایل میں شاندار انٹری دی تھی اور میچ کے پہلے ہی اوور میں مخالف ٹیم کے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا دی تھی۔