بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 17 جون کو پیش کیا جائے گا، گورنر نے اسمبلی کا بجٹ اجلاس طلب کر لیا
سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر جنرل وزیٹرز اور مسلح سیکیورٹی گارڈز کے داخلے پر مکمل پابندی

کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ) بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 17 جون کو پیش کیا جائے گا، اور صوبائی وزیرِ خزانہ شعیب نوشیروانی بجٹ اجلاس میں یہ اہم مالی منصوبہ ایوان کے سامنے رکھیں گے۔ بلوچستان اسمبلی سیکریٹریٹ کے جاری کردہ باضابطہ اعلامیے کے مطابق گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل نے صوبائی اسمبلی کا بجٹ اجلاس طلب کیا، 17جون کو مالی سال 27-2026 کا میزانیہ اور ضمنی میزانیہ پیش کیا جائے گا۔ اجلاس کے دوران تمام سرکاری محکموں کے افسران، اہلکاروں اور پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں کا اسمبلی سیکریٹریٹ میں داخلہ صرف مجاز کارڈ (پاس) کے ذریعے ہی ممکن ہوگا۔ بلوچستان اسمبلی سیکریٹریٹ نے موجودہ ملکی صورتحال کے پیشِ نظر سیکیورٹی انتظامات کو مزید سخت کرتے ہوئے تمام سرکاری اور نجی مسلح سیکیورٹی گارڈز اور جنرل وزیٹرز (عام مہمانوں) کے اسمبلی سیکریٹریٹ کی حدود میں داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔
