تصاویر: مسجد الحرام میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کے روح پرور مناظر

مکہ مکرمہ(قدرت روزنامہ)سعودی عرب میں نئے اسلامی سال کے آغاز کے ساتھ ہی غلاف کعبہ کو تبدیل کر دیا گیا۔
مسجد الحرام میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب منعقد ہوئی۔کسوہ فیکٹری سے غلاف کعبہ کو مسجد الحرام منتقل کیا گیا۔
کسوہ فیکٹری کے 250 ماہرین اور حرمین انتظامیہ کے کارکنان تبدیلی کے عمل میں شریک ہوئے، تبدیلی کا کام تقریباً 4گھنٹوں میں مکمل کیا گیا۔
خیال رہےکہ 2022 سے غلاف کعبہ کی تبدیلی کی سالانہ تقریب نئے اسلامی سال کے پہلے دن ہورہی ہے۔
اس سے قبل غلاف کعبہ ہر سال حج کے دوران 9 ذی الحجہ کی صبح کو حجاج کے میدان عرفات روانہ ہونے کے بعد تبدیل کیا جاتا رہا تھا جب مسجد الحرام میں زائرین کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے۔
مسجد الحرام میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کے روح پرور مناظر









