پاکستانی طلبہ کے لیے جرمنی کی مکمل فنڈڈ اسکالر شپ حاصل کرنے کا سنہری موقع

کراچی(قدرت روزنامہ) وہ ذہین طلبہ جو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں مگر وسائل نہیں ان کے لیے جرمنی کی اسکالر شپ حاصل کرنے کا نادر موقع ہے۔

وہ پاکستانی طلبہ جن کے پاس سوشل اینڈ پولیٹیکل سائنسز، قانون، اکنامکس، پبلک پالیسی اور ایڈمنسٹریشن میں یونیورسٹی کی ڈگری ہے اور وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند بھی ہیں لیکن مالی مسائل آڑے آ رہے ہیں۔

ایسے طلبہ کے لیے نادر موقع ہے کہ وہ وفاقی دفتر خارجہ جرمنی کی جانب سے فنڈڈ اسکالر شپ حاصل کر کے اعلیٰ تعلیم کا خواب پورا کر سکتے ہیں۔

ایسے طلبہ DAAD اسکالر شپ پروگرام ’’Helmut-Schmidt-programme (ماسٹر اسکالر شپس فار پبلک پالیسی اینڈ گڈ گورننس) پر نظر ڈالیں۔

وفاقی دفتر خارجہ جرمنی کی جانب سے فنڈڈ اس اسکالر شپ میں طلبہ منتخب کردہ 7 ماسٹر کورسز میں سے انتخاب کر سکتے ہیں۔

اسکالر شپ کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ 31 جولائی 2026 ہے۔

واضح رہے کہ DAAD Helmut-Schmidt-Programme ترقی پذیر اور ابھرتے ہوئے ممالک کے مستقبل کے ان رہنماؤں کے لیے بہترین پروگرام ہے، جو اپنے آبائی علاقوں میں جمہوریت اور سماجی انصاف کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

مالی اعانت فراہم کرنے والا یہ پروگرام مطالعہ کے شعبوں میں ماسٹر ڈگری حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے جو کہ ان نوجوان پیشہ ور افراد کے اصل ممالک میں سماجی، سیاسی اور اقتصادی ترقی کے لیے خاص اہمیت رکھتے ہیں۔

گڈ گورننس کے اصولوں کی روشنی میں، پہلی تعلیمی ڈگری کے ساتھ اعلیٰ تعلیم یافتہ گریجویٹس کو پولیٹیکل سائنس، قانون، معاشیات اور انتظامیہ میں تعلیم دی جا رہی ہے اور گلوبل ساؤتھ میں مستقبل کے اہم عہدوں کے لیے تیار ہیں۔

WhatsApp
Get Alert