شرپسند بلوچ یکجہتی کمیٹی کا مسنگ پرسنز ڈرامہ بے نقاب، ایک اور لاپتہ شخص دہشت گرد نکلا

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) شرپسند بلوچ یکجہتی کمیٹی کا مسنگ پرسنز ڈرامہ بے نقاب ہوگیا اور ایک اورلاپتہ شخص دہشتگرد نکلا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کی جانب سے کے مسنگ پرسنز ڈرامہ کی حقیقت واضح طور پر آشکار ہوگئی ، جبری گمشدہ قرار دیے گئے ایک شخص عادل کے بارے میں سامنے آنے والی معلومات نے تنظیم کے مؤقف پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

مبینہ لاپتہ ظاہر کیا جانے والا شخص مفرور دہشت گرد نکلا، جو سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائی میں ہلاک ہو چکا ہے

ذرائع نے بتایا کہ دہشتگرد عادل کو بی وائی سی نے 9 نومبر2024 کو جبری گمشدہ شخص کے طور پر ظاہر کیا اور اس کی گمشدگی کا الزام ریاستی اداروں پر عائد کیا تھا اور دھرنوں کے دوران بھی اس کا معاملہ اٹھایا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عادل نے 2024 میں کالعدم تنظیم بی ایل اے میں شمولیت اختیار کی تھی اور تنظیم کی جانب سے بھی اس کی وابستگی کو تسلیم کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق مبینہ لاپتہ قرار دیا جانے والا یہ دہشت گرد رواں سال 16 فروری 2026 کو آواران کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائی کے دوران ہلاک ہو گیا تھا۔

ذرائع نے الزام عائد کیا کہ بی وائی سی نوجوانوں کو گمراہ کرنے کے لیے لاپتہ افراد کے معاملات کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہی ہے۔

WhatsApp
Get Alert