چھٹیاں منانے نانی کے گھر جانے والے 4معصوم بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

چونیاں (قدرت روزنامہ)اچونیاں میں چھٹیاں منانے ٹوبہ ٹیک سنگھ سے اپنی نانی کے گھر جانے والے 4معصوم بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ہیں، چاروں بچوں کی شناخت کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے بچوں میں 3 بھائی بھی شامل ہیں۔ پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں بچے ٹوبہ ٹیک سنگھ سے چھٹیاں منانے اپنی نانی کے گھر ویر سنگھ پہنچے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق بچوں کی عمریں 9 سے 13سال کے درمیان ہیں جن کی شناخت 11 سالہ فیضان، 9 سالہ مراد، 10 سالہ ہادیہ اور 13سالہ عمران کے ناموں سے ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل چترال کے علاقے گہریت میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے بعد دریائے چترال میں لاپتا ہونے والی دو کم عمر بہنوں کی تلاش کیلئے جاری ریسکیو آپریشن کسی نتیجے تک نہیں نہ سکا۔ امدادی اداروں کی مسلسل کوششوں کے باوجود دونوں بچیوں کا سراغ نہ ملنے پر اہل خانہ اور مقامی آبادی شدید تشویش میں مبتلا ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے بھرپور سرچ آپریشن کیا اور دریا کے مختلف حصوں میں بچیوں کی تلاش جاری رکھی۔ اس مقصد کے لیے ماہر تیراکوں پر مشتمل کئی ٹیمیں تشکیل دی گئیں جنہوں نے دریا کے بہاؤ کے ساتھ نچلے علاقوں تک سرچ کارروائی انجام دی۔ تلاش کا دائرہ بڑھاتے ہوئے سرحدی گاؤں ارندو تک مختلف مقامات کا جائزہ لیا گیا تاہم تمام کوششیں تاحال بے سود ثابت ہوئیں۔

WhatsApp
Get Alert