ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کرے گا تو جہنم ڈھا دیں گے: ٹرمپ

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کرے گا تو جہنم ڈھا دیں گے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فرانس میں جی سیون اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ٹرمپ نے قطر کے امیر سے ملاقات کی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ منصفانہ ہے، معاہدہ کامیاب ہونا چاہیے، توقع ہے کہ ایران ڈیل کا دوسرا مرحلہ آسان ہو گا، یہ معاہدہ ایٹمی ہتھیاروں کے سامنے دیوار ہے، ایران کے پاس اب معقول قیادت ہے، اس کے ساتھ معاہدہ برقرار رہ سکتا ہے۔

ٹرمپ نے امریکا کی ایران میں سرمایہ کاری کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ایران میں کوئی پیسہ نہیں لگائے گا، معاہدے کے تحت ایران کے پاس کبھی جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے، اگر ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کرے گا تو اس پر جہنم ڈھا دیں گے، ایران کا افزودہ یورینیئم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لبنان کی جنگ کو نسبتاً معمولی تنازع سمجھتا ہوں، نیتن یاہو سے اچھے تعلقات ہیں، اسرائیل کو تجویز دی ہے کہ حزب اللّٰہ سے نمٹنے کی ذمے داری شام کو سونپی جائے، اب نیتن یاہو کو لبنان کے معاملے میں زیادہ ذمے داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو بتایا تھا کہ مجھے بیروت پر اسرائیلی حملہ پسند نہیں آیا، اگر اسرائیل یہ کام دوسرے لوگوں کو مارے بغیر نہیں کر سکتا، تو پھر شام کو یہ کام کرنا چاہیے۔

ٹرمپ نے کہا کہ روس کو بھی یوکرین سے معاہدہ کرنا چاہیے، آج یوکرینی صدر زیلنسکی سے ملاقات ہو گی۔

WhatsApp
Get Alert