بالی ووڈ کی مشہور اداکارائیں جو شادی سے پہلے ہی ماں بن گئیں، کون کونسے نام شامل ہیں؟
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ لیزا ہیڈن ، نیہا دھوپیا امرتا اروڑہ شادی سے پہلے ہی حاملہ ہوگئی تھیں ۔بالی ووڈ کی بولڈ اداکارہ مانی جانے والی نیہا دھوپیا نے ایک پرائیویٹ تقریب میں اپنے بوائے فرینڈ انگد
بیدی سے شادی کی تھی کیونکہ وہ بھی شادی سے پہلے ہی حاملہ ہوگئی تھیں۔بالی ووڈ اداکارہ لیزا ہیڈن نے اکتوبر 2016 میں شادی کی تھی اور مئی 2017 میں انہوں نے اپنے بچے کو جنم دیا تھا ۔ وہ شادی سے پہلے ہی حاملہ تھیں ۔بالی ووڈ اداکارہ امرتا اروڑہ کا شکیل لڈک کے ساتھ شادی کا اچانک اعلان ایک دم چونکانے والا تھا ۔ اس کے کچھ وقت بعد ہی دونوں نے حمل کا اعلان کردیا ۔بالی ووڈ اداکارہ کونکنا سین شرما نے طویل وقت تک اداکار رنویر شوری کو ڈیٹ کیا ۔ بعد میں ایک ذاتی تقریب میں دونوں نے شادی کرلی ۔ اس کے بعد انہوں نے اپنے حمل کے بارے میں بتایا ۔ حالانکہ انہوں نے کبھی بچہ کے بارے میں کسی سے بات نہیں کی ۔آنجہانی اداکارہ سری دیوی اور فلم ساز بونی کپور کے معاشقہ کی کہانی کھلی کتاب کی طرح ہے ۔ وہ ایسی کچھ چند اداکاراؤں میں سے تھیں ، جنہوں نے یہ بات تسلیم کی تھی کہ وہ شادی سے پہلے حاملہ ہوگئی تھیں ۔ سری دیوی نے جب بونی کپور سے شادی کی تب وہ سات مہینے کی حاملہ تھیں ۔نیشنل ایوارڈ یافتہ بالی ووڈ اداکارہ نینا گپتا سابق ویسٹ انڈیز کرکٹر ویوین رچرڈ کو ڈیٹ کرچکی ہیں ۔ انہوں نے شادی کئے بغیر ہی ویوین کی بیٹی کو جنم دیا تھا ۔بالی ووڈ اداکارہ ساریکا شادی سے پہلے ہی حاملہ ہوگئی تھیں ۔ انہوں نے اپنی بچی کی پیدائش کے دو سال بعد شادی کی تھی ۔ انہوں نے ساوتھ کے اسٹار کمل ہاسن سے شادی کی تھی ۔