برطانوی پارلیمنٹ میں بھی پاکستان تشکرکی گونج، امریکا ایران جنگ بندی کیلئے پاکستانی ثالثی کی تعریف

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)برطانوی پارلیمنٹ میں پاکستان کی تعریف کی گونج سنائی دی، ایوان بالا میں امریکا ایران جنگ بندی کے لیے پاکستانی ثالثی کے کردار کو سراہا گیا۔
لارڈ احمد نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایوان میں موجود وزیر سمیت تمام اراکین پاکستان کے اہم کردار کو تسلیم کریں گے۔
بیرونس چیپ مین نے کہا کہ پاکستان کا شکریہ کہ اس نے امریکا اور ایران کو اس مقام تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
لارڈ باربر نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ وزیرِاعظم شہباز شریف کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کرے اور ان کے دیرپا امن کے قیام کے لیے عزم و کوششوں کو سراہے۔
برطانوی پارلیمنٹ میں امریکہ ـ ایران جنگ بندی کی کوششوں میں پاکستان اور وزیرِاعظم شہباز شریف کے کردار کی تعریف pic.twitter.com/pZ7zkx1yzG
— Sabih Ul Hussnain (@SabihUlHussnain) June 16, 2026
اس کے علاوہ بیرونس چیپ مین آف ڈارلنگٹن نے کہا کہ شہباز شریف نے بہت اچھا کام کیا ہے اور وہ تعریف اور تحسین کے مستحق ہیں۔
