وٹامن کے دل کی بہتر صحت کے لئے ضروری، تحقیق

پرتھ(قدرت روزنامہ)سائنسدانوں نے ایک طویل مدتی تحقیق کے بعد وٹامن کے اور عارضہ قلب کے درمیان نئے تعلق کا انکشاف کیا ہے . ان کے مطابق اگر وٹامن کے سے بھرپور غذاؤں کا استعمال کیا جائے تو اس سے دل کی شریانوں کی تنگی کا خطرہ 34 فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے .


مسلسل 23 سال تک جاری رہنے والی اس تحقیق میں 50 ہزار افراد کا شامل کیا گیا تھا، اس تحقیق کا بنیادی مقصد وٹامن کے اور دل کے امراض اور دل کی شریانوں میں پلاک کے جمع ہونے پر تنگی کا تعلق معلوم کرنا تھا . واضح رہے کہ وٹامن کے میں بھی دو اقسام پائی جاتی ہے ان میں ایک وٹامن کے ون اور کے ٹو،وٹامن کے ون ہرے پتے والی تمام سبزیاں اور ان سے حاصل ہونے والے تیل میں پایا جاتا ہے، جبکہ وٹامن کے ٹو گوشت، انڈوں اور پنیر وغیرہ میں موجود ہوتا ہے .

یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ سبزیوں اور پھلوں میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو آپ کی مجموعی صحت کے لئے ضروری سمجھے جاتے ہیں . یہی وجہ ہے کہ وٹامن کے ون سے بھرپورغذا کااستعمال کرنے افراد میں شریانوں کی تنگی اوردل کے امراض سے ہسپتال جانے کی شرح 21 فیصد تک کم ہوجاتی ہے .
جبکہ وٹامن کے ٹو کا مناسب استعمال بھی اپنی جگہ امراض قلب کا خطرہ 14 فیصد تک کم کر سکتا ہے . اس طرح دونوں اقسام کے وٹامن کے کو غذا میں شامل رکھنے سے دل کے امراض کےخطرے کو 34 فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے .
واضح رہے کہ طویل عرصے تک جاری رہنے والی یہ تحقیق یونیورسٹی آف ویسٹرن آسٹریلیا کی سائنسداں ڈاکٹرجیمی بیلینگی کے ساتھ دیگر ساتھیوں نے کی ہے . اس تحقیق کے مطابق وٹامن کےشریانوں کی اندرونی دیواروں پر کیشیم اور پلاک کے جمع ہونے سے تحفظ دیتا ہے اور اس طرح دل صحت مند رہتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اس اہم وٹامن کو غذا میں شامل رکھنا بہت ضروری ہے . ماہرین کے مطابق ہرے پتوں والی سبزیاں جیسے پالک، سلاد کے پتے، بلیوبیری، شاخ گوبھی (بروکلی)، بند گوبھی، کیوی، بھنڈی، سبز لوبیا اور مرغٰی میں وٹامن کے اہم ذرائع ہیں .

. .

متعلقہ خبریں