گھنگھریالے بالوں کی وجہ سے پریشان ہیں؟ جانیئے انہیں سلجھانے کی چند آسان ٹپس

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گھنگھریالے بالوں کو سلھجانے اور نرم و ملائم بنانے کے لئے چند آسان ٹپس آزمائیں . اپنے بال تو سب ہی کو پیارے ہوتے ہیں مگر اکثر خواتین گھنگھریالے بالوں کی وجہ سے پریشان نظر آتی ہیں کیونکہ ان میں گرہیں لگ جاتی ہیں اور پھر نہ تو یہ سلجھتے ہیں اور نہ ہی ان میں کوئی ہئیر اسٹائل بنتا ہے .

تاہم کچھ آسان ترکیبوں کے ذریعے بالوں کو توڑے بغیر ان گرہوں کو کھولا جا سکتا ہے اور بالوں کو باآسانی سلجھایا جا سکتا ہے .
بالوں کو نم کر لیں

ایک اسپرے بوتل میں پانی بھریں اور اس میں بادام یا زیتون کے تیل کا ایک یا ڈیڑھ چمچ ڈال لیں، اب اسے اچھی طرح ہلائیں اور جب بھی گھنگھریالے بال سلجھانے ہوں پہلے بالوں میں یہ اسپرے کریں اور کھنگھی کرلیں، بال آسانی سے سُلجھ جائیں گے .
لونگ کا استعمال کر کے بال سلجھائیں

شیمپو کرنے کے بعد گیلے بالوں کو سلجھانا بہت مشکل ہوتا ہے، ایسے میں لونگ آپ کے کام آ سکتی ہے، جی ہاں لونگ، اس کے لئے آپ کو کرنا یہ ہے کہ ایک لٹر پانی میں چند لونگ کے دانے ڈال دیں انہیں تین سے چار دنوں کے لیے رکھ دیں، پھر جب بال سلجھانے ہوں تو اس پانی سے بالوں میں اسپرے کریں، بال آرام سے سلجھ جائیں گے .
مکھن سے بال سلجھائیں

مشہور ہے کہ مکھن بالوں کو جڑوں سے نرم وملائم بناتا اور انہیں الجھنے سے بچاتا ہے، اس کے لیے مکھن کے اندر تھوڑا سا گرم پانی ملا لیں یا اسے مائکرو ویو اوون میں گرم کر کے پگھلا لیں اب اسے روزانہ شیمپو کرنے سے 15 منٹ قبل بالوں پر لگائیں اور پھر شیمپو سے بال دھو لیں، یہ بالوں کو جڑوں سے مضبوط بنائے گا اور سلجھانے میں بھی مدد دے گا .

. .

متعلقہ خبریں