پنجگور: چیدگی دستک روڈ پر ڈامبر سے لوڈ گاڑیوں پر فائرنگ، 2 بوزر نذرِ آتش

پنجگور، چیدگی دستک روڈ پر ڈامبر سے لوڈ گاڑیوں پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2 بوزر نذرِ آتش


پنجگور (قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چیدگی دستک روڈ پر(تار کول)ڈامبر سے لوڈ تین بوزر گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں دو بوزر گاڑیوں کو موقع پر ہی نذرِ آتش کر دیا گیا جبکہ ایک گاڑی کے ٹائرز فائرنگ کر کے برسٹ کر دیے گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ گاڑیاں ایران بارڈر چیدگی سے ڈامبر لوڈ کر کے پنجگور کی طرف آ رہی تھیں کہ دستک کے مقام کے قریب پہلے سے گھات لگائے نامعلوم افراد نے ان کو نشانہ بنایا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر سکیورٹی فورسز نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر علاقے کی سخت ناکہ بندی کر دی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے بڑے پیمانے پر تلاش شروع کر دی ہے۔

WhatsApp
Get Alert