ایران اچھا برتاؤ کرے گا تو 300 ارب ڈالر کے فنڈ تک رسائی حاصل کرسکتا ہے: ٹرمپ

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی فوج کچھ عرصے تک خلیج میں موجود رہے گی۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ حتمی معاہدے کے لیے 60 دن کی مدت کوئی مشکل ڈیڈ لائن نہیں، ایران اچھا برتاؤ کرے گا تو 300 ارب ڈالر کے فنڈ تک رسائی حاصل کرسکتا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کا بہت سارا پیسہ منجمد کیا ہے اور وقت آنے پر یہ واپس کریں گے ، ایران نے مثبت رویہ اپنایا تو پابندیوں کے حوالے سے پیشرفت ہوسکتی ہے۔
امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ایران راضی ہے کہ وہ نہ ایٹم بم بنائے گا نہ حاصل کرے گا ، جوہری ذخائر سے متعلق تکنیکی بات چیت بھی جلد شروع ہوجائے گی ۔
ٹرمپ کے مطابق اسرائیلی رہنما معاہدے سے خوش ہیں۔
اس کے علاوہ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان اور قطر کی تعریف کی گئی، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور قطر نے مذاکرات کے لیے بہت کام کیا۔
