معاہدے کی خلاف ورزی کا سخت جواب دیاجائےگا، وعدہ خلافی ہوئی تو ہم بھرپور ردعمل دیں گے: اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ

تهران(قدرت روزنامہ)ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے واضح کیا ہے کہ معاہدے کی خلاف ورزی یا غیر ضروری مطالبات کا سخت جواب دیاجائےگا، وعدہ خلافی ہوئی تو ہم بھرپور ردعمل دیں گے۔
باقر قالیباف نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئےکہاکہ سپریم لیڈر نے ہمیں معاہدے کی شقوں اور شرائط پر عملدرآمد یقینی بنانے کا ٹاسک دیاہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ اگر فریقِ مخالف کی جانب سے بد نیتی، معاہدے کی خلاف ورزی یا حد سے زیادہ مطالبات سامنے آئے تو ہم دشمن کو سخت اور فیصلہ کن جواب دینے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں کریں گے۔
باقر قالیباف نے کہا کہ انہیں جنگ کے دوران ایک بار سبق سکھایا جا چکا ہے، اگر وہ دوبارہ اسی راستے پر چلنے کی خواہش رکھتے ہیں تو اس بار انہیں اس سے بھی زیادہ سخت جواب ملے گا۔
