ناراض عناصر پہاڑوں سے نیچے آکر مذاکرات کریں، حکومت تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تیار ہے، سردار عبدالرحمان کھیتران

کوئٹہ(ڈیلی قدرت کوئٹہ) صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار عبدالرحمان کھیتران نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ اراکین اپنے حلقوں میں نہیں جا سکتے، وہ خود 15 روز اپنے حلقے میں گزار کر آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لیے سب کو کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تجویز دی کہ چاروں صوبوں میں خواتین وزرائے اعلیٰ ہونی چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آزادی کے نام پر نوجوانوں کا مستقبل تباہ کیا جا رہا ہے جبکہ موجودہ حکومت عوام کی خدمت کر رہی ہے۔ انہوں نے پہاڑوں میں موجود ناراض عناصر سے اپیل کی کہ وہ نیچے آکر مذاکرات کریں، حکومت انہیں تعلیم، صحت اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
