لسی پینے سے 8 بچوں سمیت 15 افراد بے ہوش ہوگئے

سکھر (قدرت روزنامہ) پنو عاقل میں لسی پینے سے 8 بچوں سمیت 15 افراد بے ہوش ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل ’’اے آر وائے نیوز‘‘ کے مطابق ہسپتال ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ لسی مضر صحت تھی جس میں کوئی زہریلا کیڑا گر گیا تھا، بچوں سمیت تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
3 جون کو پاکپتن کے ایک گاؤں میں ملک شیک پینے سے پانچ بچوں سمیت سات افراد کی حالت خراب ہوگئی تھی جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
ہسپتال ذرائع نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ سات افراد کی ملک شیک پینے سے طبیعت بگڑ گئی، متاثرین میں پانچ بچے اور دو کواتین شامل ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا تھا کہ ملک شیک میں استعمال ہونے والے دودھ میں کوئی زہریلی چیز گر گئی تھی، واقعہ گاؤں 10 کے بی میں پیش آیا، متاثرین کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 6 مئی کو سندھ کے علاقے میہڑ میں چائے پینے سے ایک ہی گھر کے 16 افراد کی حالت غیر ہوگئی تھی اور انہیں بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
پولیس حکام نے بتایا تھا کہ چائے پینے سے 16 افراد کی حالت بگڑی، متاثرین کو اسپتال منتقل کر کے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
وزیراعظم کا کفایت شعاری اقدامات ختم کرنے کا اعلان،مارکیٹس اور شاپنگ مالز رات 9 بجے، شادی ہالز اور مارکیز رات 10 بجے، اور ریسٹورنٹس و کیفے رات 11 بجے بند ہوں گے
ادھر، ڈاکٹرز نے بتایا تھا کہ واقعہ زہریلے دودھ یا چائے کے باعث فوڈ پوائزننگ کا نتیجہ لگتا ہے۔
