کیا آپ اس خوبصورت اداکارہ کا نام بتا سکتے ہیں جو ایک مشہور سیاست دان ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اکثر ہم سوشل میڈیا پر دیکھتے ہیں مشہور شخصیات کی بچپن کی تصاویر وائرل ہوجاتی ہیں، جو صارفین کی دلچسپی کا مرکز بن جاتی ہے اور وہ اس پر تبصرے کرتے ہیں۔ لیکن اس بار وائرل ہونے والی تصویر بچپن کی نہیں ہے بلکہ نوجوانی کی ہے۔
کیا آپ پہچان سکتے ہیں یہ کون سی سیاست دان ہیں جنہوں نے نوجوانی میں ایک درامہ بھی کیا تھا؟
اگر نہیں تو ہم آپ کو بتاتے ہیں، یہ پاکستان پیپلز پارٹی کی ممبر شرمیلا فاروقی ہیں۔
پاکستان کی مشہور سیاستدان شرمیلا فاروقی کی نوجوانی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جسے دیکھ کر مداح اُن کی خوبصورتی اور دلکشی کے قائل ہو گئے ہیں۔
تصویر میں شرمیلا کی معصوم مسکراہٹ اور پراعتماد انداز آج بھی اُن کی شخصیت کی جھلک پیش کرتا ہے۔ کئی صارفین نے کہا کہ نوجوانی میں بھی ان کی شخصیت میں وہی کشش اور دلکشی موجود تھی جو آج ہے۔
یہ تصویر مداحوں کے لیے ایک یادگار لمحہ بن گئی ہے اور اُن کے نوجوانی کے دنوں کی یاد تازہ کر دی ہے۔
