کراچی: پنجاب کالونی انڈر پاس میں حادثہ، 2 افراد جاں بحق


کراچی(قدرت روزنامہ)پنجاب کالونی انڈر پاس میں ٹریفک حادثے کا زخمی اسپتال میں دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق مرنے والوں کی شناخت ریاض اور اسحاق کے نام سے ہوئی اور حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ جاں بحق و زخمی افراد کا تعلق پنجاب کے شہر جلال پور سے ہے، تینوں افراد مزدوری کرکے گھر لوٹ رہے تھے جب ان کے ساتھ یہ حادثہ پیش آیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ حادثے میں ملوث ٹرک ڈرائیور اور اس کا معاون واقعے کے بعد فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔

WhatsApp
Get Alert