پی ٹی آئی رہنما کی گاڑی کھائی میں جاگری، اہلیہ اور بھائی جاں بحق
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کی گاڑی کھائی میں جا گری ، پی ٹی آئی رہنما کی اہلیہ اور بھائی دونوں جاں بحق ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل پٹہکہ نصیر آباد کے علاقہ بٹل کے مقام پر تحریک انصاف کے رہنما میر عتیق الرحمان کی جیپ کھائی میں جا گری جس کےنتیجے میں ان کی اہلیہ اور بھائی جاں بحق اور دو افرادشدید زخمی ہو ئے ہیں ۔ رپورٹس کے مطابق میر عتیق الرحمان کی اہلیہ اور بھائی ایک جنازہ میں شرکت کے بعد گھر واپس لوٹ رہے تھے موڑ کاٹتے وقت جیب کا توازن بگڑ گیا اور
وہ کھائی میں جا گری ۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں اور لاشوں کو مظفر آباد کے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔