ایران کے جوہری تنصیبات کا معائنہ ضرور کریں گے، سربراہ آئی اے ای اے

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کےسربراہ رافیل گروسی نےکہا ہےکہ ایران کے جوہری تنصیبات کا معائنہ ضرور کریں گے،جوہری تنصیبات کا معائنہ،کل پرسوں یا بعد میں ضرور ہوگا۔
اس سےپہلےامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےاپنےبیان میں کہاتہران کبھی جوہری ہتھیارحاصل نہیں کرےگا، معائنہ کار مناسب وقت پر ایران جائیں گے۔
دوسری جانب ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نےاپنےبیان میں کہا ہےکہ ایران آئی اے ای اے کو امریکی و اسرائیلی حملوں سے متاثرہ فردو،نطنز اوراصفہان کی ایٹمی تنصیبات کےمعائنےکی اجازت نہیں دے گا، سوئٹزرلینڈ میں ڈی جی آئی اے ای اے سے ملاقات کی بھی تردید کی۔
اس کےعلاوہ منجمد اثاثوں کےبارے میں اسماعیل بقائی نےکہا کہ منجمد فنڈز کے استعمال سے متعلق ایران کوکسی قسم کی پابندی کا سامنا نہیں۔
