وزیراعلیٰ سندھ سنجیدہ اقدام کریں ، بلدیاتی قانون واپس لیں ، حافظ نعیم الرحمان

کراچی (قدرت روزنامہ)حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سنجیدہ اقدام کریں اور بلدیاتی قانون واپس لیں۔امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 6 دن ہوگئےسندھ حکومت کےکان پرجوں تک نہیں رینگ رہی۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی عوامی حقوق کی بات کررہی ہے ، دھرنےمیں سخت سردی کے دوران لوگوں نےشرکت کی ، آپ غلط بیانی سے حقائق کو بدل نہیں سکتے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اب سندھ حکومت پریشان ہے کہ کیا کرے ، آپکا میئرکو با اختیاربنانے کا بیان غلط ہے ، کراچی کےساڑھے4ہزاراسکولزمیئرکےماتحت تھے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سنجیدہ اقدام کریں بلدیاتی قانون واپس لیں ، زبانی خرچ کےسوا ایم کیوایم نے کچھ نہیں کیا۔