کل ملک بھر نے خود ساختہ امین کا تماشہ دیکھا ، پلوشہ خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پلوشہ خان نے کہا ہے کہ کل ملک بھر نے خود ساختہ امین کا تماشہ دیکھا . پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما اور سینیٹر پلوشہ خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل ملک بھر نے خود ساختہ امین کا تماشہ دیکھا ، سات سات تک جو جھوٹ بولتا رہا ، ان لوگوں سے فنڈنگ لی جو آئین پاکستان کے خلاف ہیں .

انہوں نے کہا کہ ان کا اصل چہرہ ساری قوم نے دیکھ لیا ، رنگے ہاتھ پکڑے جانے پر چور دھمال ڈالنا شروع ہوگیا ، پکڑے جانے کے بعد ڈھٹائی کا تماشہ لگاتے ہیں .
پلوشہ خان نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کے نکات سب نے پڑھے ، یہ ڈونر کون ہیں، کیوں پیسہ دے رہے تھے ، کونسا انٹرنیشنل ایجنڈا ہے جس کی بناء پر سکوت کشمیر ہوا ، سکوت سفارتکاری ہوا ، آج دنیا میں تنہا تھا . پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما اور سینیٹر نے کہا کہ وزیر خزانہ کہتے ہیں کہ پی پی پی سے آسانی سے بات منوا لیتا تھا . دوسری جانب سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی کے چیئرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا روز فارن فنڈنگ کا بتایا جاتا ہے ، یہ کیس پی ٹی آئی کے اکبر ایس بابر نے کیا ہے .
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے فارن فنڈنگ کا کیس دیگر جماعتوں پر کر دیا ، ان کو معلوم ہی نہیں تھا ایسا کچھ دیگر سیاسی جماعتوں نے نہیں کیا ، تحریک انصاف کی درخواست پر کچھ بھی نہیں لگا . سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے اکاؤنٹ اور فارن فنڈنگ کو مس ہینڈل کیا ، یہ لوگ روز آکر بینڈ بجاتے ہیں کہ فلاں نے یہ کیا ، خان صاحب اپنے اکاؤنٹس درست انداز میں بتاتے تو ای سی پی کو کیا ضرورت تھی .
سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی کے چیئرمین سینیٹر نے کہا ہے کہ اسد عمر صاحب ڈونیشن اور اکاؤنٹنگ سمجھتے ہیں ، شبر زیدی آپ کے پاس تھے ان سے مشورہ لیتے ، دنیا بھر پر الزام لگانے کی جگہ پی ٹی آئی غلطیاں مانے ، ہمارے پاس تمام ریکارڈ وجود ہیں .
انہوں نے کہا کہ چیلنج کرتا ہوں میرے سامنے ای سی پی میں اکاؤنٹ رکھیں ، تحریک انصاف تماشہ کر کے ای سی پی پر پریشر نہیں ڈال سکتے ، ای سی پی کی رپورٹ پر کہا گیا کہ پبلک نہ کیا جائے ، لوگوں پر الزام لگانے کی جگہ تحریک انصاف اپنے آپ کو درست کریں .

. .

متعلقہ خبریں