پاکستان
جنرل صاحب نے بھی ڈیل کی باتوں سے متعلق کلیئر کردیا، فواد چوہدری
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی ڈیل کی باتیں لوگ اپنے اپنے شوق کے لیے کر رہے تھے، اچھا ہوا آج کہ جنرل صاحب نے بھی ڈیل کی باتوں سے متعلق کلیئر کردیا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں ہر تین ماہ بعد ایسی باتیں چھوڑنے کا رواج ہے، سیاست اپنے پاؤں پر کھڑے ہو کر نہیں کرنی تو ایسی افواہوں پر ہی کھڑا ہونا ہوتا ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ نواز شریف اور زرداری پاکستان کی سیاست کی تاریخ بن چکے ہیں، نواز شریف اور زرداری کا نہ ہی کوئی مستقبل ہے اور نہ حال ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ یہ سلسلہ نواز شریف اور زرداری کے بغیر ہی چلنا ہے۔