کوئٹہ ٗ امن و امان کی مخدوش صورتحال ایئر پورٹ روڈ سے انسپکٹر زبیر مبینہ طورپر اغواء


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر ایک بار پھر تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایئرپورٹس سکیورٹی فورس (ASF) کے ایک انسپکٹر زبیر کو کوئٹہ ایئرپورٹ روڈ کے علاقے عالمو چوک سے مبینہ طور پر نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا۔ مذکورہ اے ایس ایف انسپکٹر اسلام آباد سے کسی ذاتی دعا کے سلسلے میں کوئٹہ آئے تھے۔ عالمو چوک کے قریب پہنچنے پر انہیں مبینہ طور پر نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کر لیا، جس کے بعد ان کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا

WhatsApp
Get Alert