مفاہمت دوطرفہ معاملہ ہے، امریکا مفاہمتی یادداشت پر عمل کرےگا تو ہم بھی اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں گے: ایرانی صدر


تهران(قدرت روزنامہ) ایرانی صدر مسعودپزشکیان نے واضح کیا ہے کہ مفاہمت دوطرفہ معاملہ ہے، امریکا مفاہمتی یادداشت پر عمل کرے گا تو ہم بھی اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں گے۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ غیر معقول شیخی بگھارنے اور بے بنیاد دھمکیوں کے مقابلے میں ہمارا مؤقف واضح ہے۔
ایرانی صدر نے کہا کہ ہماراموقف ہے فیصلے کرتے وقت عقل ودانش اور انسانی وقار کو بنیاد بنایا جائے، عملی اقدامات کے وقت فیصلہ کن اور بےخوف دفاع کیا جائے۔

WhatsApp
Get Alert