مسجدالحرام میں آب زمزم اور عرق گلاب سے غسل کعبہ کی روح پرور تقریب

مکہ مکرمہ(قدرت روزنامہ)مسجدالحرام میں ہزاروں من عرق گلاب اور آب زمزم سے غسل کعبہ کی روح پرور تقریب منعقد ہوئی۔
مسجدالحرام میں غسل کعبہ کی روح پرور سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں غیرملکی سفارت کار، او آئی سی اراکین، علماء مشائخ اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔
غسل کعبہ کی سالانہ تقریب میں خادم الحرمین الشریفین کی نیابت کرتے ہوئے گورنر مکہ شہزادہ سعود بن مشعل نماز فجر کے بعد غسل کعبہ کی تقریب میں شریک ہوئے۔
The door curtain of the Holy Ka'bah has been raised to protect the Kiswah during the washing process and to allow easier access inside the Ka'bah.#HaramainInfo #Muharram #1448H pic.twitter.com/0ipCUGPlUx
— 𝗛𝗮𝗿𝗮𝗺𝗮𝗶𝗻 (@HaramainInfo) June 29, 2026
اس دوران زائرین کی محدود تعداد طواف میں مصروف رہی جبکہ سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
اس کے علاوہ کسوہ کی حفاظت کے پیش نظر غسل کے عمل کے دوران کعبہ کے دروازے کے پردے کو اٹھا دیا گیا تھا تاکہ کعبہ کے اندر باآسانی رسائی حاصل کی جاسکے۔
